Our Latest News
فزیو تھراپی کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج
جسم کی مختلف بیماریوں مثلاً جوڑوں کا درد، نسوں کا کھنچاؤ اور پٹھوں کی تکلیف کو دور کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ کسی حادثے کی صورت میں ہونے والے فریکچر کی سرجری کے بعد بھی فزیو تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے- فزیو تھراپی ایک ایسا ذریعہ علاج ہے جس میں بغیر دواؤں کے مریض کا علاج کیا جاتا ہے- اس میں ورزشوں کے ذریعے اور متعدد اقسام کی مشینوں کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے جبکہ آج کل چند ایسی تکنیک بھی آچکی ہیں جن کے بعد فزیو تھراپی مزید بہتر اور جدید ہوچکی ہے“- بہت سی بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا علاج ہومیو پیتھی یا پھر ہربل دواؤں سے ممکن نہیں ہوتا لیکن فزیو تھراپی میں ان بیماریوں کا بہت اچھا اور مناسب علاج کروایا جاسکتا ہے“- “ مثال کے طور پر ہمارے ہاں ہر گھر میں ایک ایسا مریض ضرور موجود ہوتا ہے جسے کمر درد کی شکایت ہوتی ہے یا گردن کی تکلیف ہوتی ہے یا پھر جوڑوں میں درد رہتا ہے جس میں گھٹنوں کی تکلیف بہت عام ہے“- “ گھٹنوں کی اس تکلیف کو Osteoporosis کہا جاتا ہے اور یہ ایک مخصوص عمر کی خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے“- “ دواؤں سے ان بیماریوں کا علاج وقتی طور پر تو ہوتا ہے لیکن اس کے اثرات دیرپا نہیں ہوتے لیکن فزیو تھراپی میں مختلف ورزشوں کے ذریعے مریض کو بہت اچھا آرام اور سکون حاصل ہوسکتا ہے- اور یہ ورزشیں مریض آسانی سے اپنے گھر پر بھی کر سکتا ہے“- اگر آپ دیکھیں تو ایسے افراد جو دفاتر وغیرہ میں نوکری کر رہے ہوں یا پھر ایسے افراد جو ٹیلر ماسٹر ہوں یا اس جیسے کسی پیشے سے تعلق رکھتے ہوں جن میں مسلسل جھک کر کام کیا جاتا ہے تو یہ افراد اپنی اس دیر تک رہنے والی پوزیشن سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بے خبر ہوتے ہیں“- “ ایک ماہر فزیو تھراپسٹ ہی آپ کو آپ کی غلط حالتوں یا پوزیشن میں اپنے کاموں کو سرانجام دینے کے حوالے سے آگہی فراہم کرسکتا ہے- اور وہی بتا سکتا ہے کہ آپ کو اپنی کس پوزیشن کو درست کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد آپ متعدد بیماریوں سے بچ سکتے ہیں“- پہلے صرف کمر درد بوڑھے افراد کو ہوتا تھا لیکن آج کل کمر درد اور گردن کی تکلیف نوجوانوں میں بہت زیادہ عام ہوگئی ہے“- “ اس کی وجہ بھی غلط انداز میں بیٹھ کر اپنے امور سرانجام دینا ہے- اور ان امور میں جو سب سے زیادہ عام ہے وہ کمپیوٹر کا استعمال ہے“- “ اگر آپ گھنٹوں کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اس وقت آپ کو اپنی کمر کیسے رکھنی ہے یا پھر آپ کی آنکھوں کی پوزیشن کیا ہونی چاہیے تو یہ آپ کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے اور آپ کو کمر درد یا گردن کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے“- “ ہمارے پاس اکثر مریض ایسے آتے ہیں جو دواؤں اور ان کے مضر اثرات کی وجہ سے تھک چکے ہوتے ہیں اور ایسی صورت میں فزیو تھراپی کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں“- ڈاکٹر فرحان کا کہنا ہے کہ “ ایک اور بیماری جو ہمارے معاشرے میں عام ہے وہ فالج ہے اور یہ دنیا کی تیسری بڑی بیماری ہے“- “ فالج کے مریض کو دواؤں کے ساتھ ساتھ فزیو تھراپی بھی ضرور کروانی چاہیے کیونکہ یہ اس کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوسکتی ہے“- “ اسی طرح اگر کسی فریکچر کی سرجری کروائی گئی ہے تو اس صورت میں بھی فزیو تھراپسٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ ایک ماہر سرجن بہترین آپریشن تو کردیتا ہے لیکن اگر درد کی وجہ سے مریض ٹانگ وغیر کو حرکت نہ دے پا رہا ہو تو ایک فزیو تھراپسٹ ہی اس حرکت کو ممکن بناتا ہے“- “ اس صورت میں فزیو تھراپسٹ کی ٹیکنیکل معلومات اور کاؤنسلنگ مریض کو پہلے جیسی پوزیشن میں لے کر آتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ وہ سرجری کے بعد بھی پہلے ہی کی طرح چل سکتا ہے یا ہاتھ ہلا سکتا ہے“- فزیو تھراپی ایک ایسا علاج ہے جس کی روز بروز ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور لوگوں میں اس حوالے سے آگہی بھی بہت زیادہ پیدا ہورہی ہے“- “ جن بیماریوں کا میں نے ذکر کیا ہے آپ ان پر توجہ دے سکتے ہیں اور مزید معلومات کے لیے ہم سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں“-

Our Services
Pediatric Physical Therapy
Delayed milestone, cerebral palsy, autism, down’s syndrome, genetic disorder, deforming of joints, muscle weakness, posture correction.
Read moreGeriatric Physical Therapy
Fall prevention, balance training, strength and stamina, pain reduction, arthritis, prayer difficulty.
Read moreSports Physical Therapy
Ankle sprain, knee twist injuries, shoulder strain, confusion, post surgical condition etc. Athletic physical assessment and performance enhancement, sports event services and health, fitness and motivation talks among young and upcoming sports players and athletes.
Read moreNeurological Physical Therapy
Conditions like stroke (Paralysis), bell’s palsy(Facial palsy), Parkinson’s disorder motor or sensory neuropathy , CMTD, Spinal cord injury, Traumatic brain injury, concussions,
Read moreOrthopedic Physical Therapy
Neck pain, back pain, slip disc, sciatica, fracture joint stiffness, Arthritis : rheumatoid osteo.
Read moreCardiovascular / Respiratory Physical Therapy
Post cardiac bypass rehab, post respiratory pleural effusion, asthma, breathing disorder, COPD, RLD.
Read moreNew Patient Special Offer
For your convenience, you can book your appointment
Benefits of
Physical Therapy
There are remarkable benefits to be achieved through regular therapy treatments from a Physical Therapy. Physical therapy can be an important part of your health maintenance plan.
Therapy Rates
Consultation and Check-Up FREE
New and returning clients are encouraged to book a massage appointment online by clicking the book an appointment button
Rates (Physiotherapy For Muscle and Joint Pain)
Rates (Physiotherapy For Post Operative Rehabilitation)
Rates (Physiotherapy For Neuro-Rehabilitation)
Rates (Physiotherapy For Cardiac-Rehabilitation)
Rates (Paediatric Physiotherapy)
What Our Customers Say

Opening Hours
- Monday - Sunday 09:00am - 01:00am
07:00pm - 10:00pm - Friday Morning Closed
- Sunday Evening Closed